×

جناب فرید احمد پاکستان اور بیرون ملک بینک کے کمپلائنس اور کنٹرول آپریشنز کے کام کی قیادت کرتے ہیں۔ ان کی ذمہ داری کے دائرے میں کمپلائنس کے خطرات، ریگولیٹری کمپلائنس، بینک کے سروس کوالٹی فنکشن کی نگرانی، ریگولیٹری ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور ریگولیٹری مشاہدات کی نگرانی اور حل شامل ہیں۔ ان کے پاس بینکنگ ریگولیشنز، کارپوریٹ کریڈٹ مارکیٹنگ، کریڈٹ رسک مینجمنٹ، کنزیومر اینڈ ایس ایم ای فنانسنگ اور مائیکرو کریڈٹ کی فیکلٹیز میں 32 سال کا انتظامی تجربہ ہے۔ وہ ایم سی بی ای ایس ایس (ایم سی بی امپلائزفاؤنڈیشن کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ) کے بورڈ میں بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ساتھ کامرس میں بھی ماسٹرزکیا ہے اور کین فیلڈ یونیورسٹی، برطانیہ سے بزنس لیڈرشپ میں جنرل مینجمنٹ پروگرام بھی مکمل کیا ہے۔

Navigate Seamlessly Using
These Quick Shortcuts

Easily access quick links to important web pages from here.